Facebook Twitter دنیابرطانیہ نے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کر دیا

برطانیہ میں موٹاپے سے نمٹنے کےلیے نئے اقدامات شروع کردیے گئے۔ حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانےکا اعلان کردیا۔
برطانوی حکومت نے ڈرنکس میں 100 ملی لیٹر میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے ساڑھے 4 گرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی حد ساڑھے 4 گرام سے زائد ہونے پر شوگر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
بر طانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کردیتا ہے اور انتہائی غریب افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




