تائیوان کی چین کے پاس واپسی جنگ کے بعدکے بین الاقوامی نظام کا اہم حصہ ہے، چینی صدرکی ٹرمپ سے گفتگو

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے تجارت، تائیوان اور یوکرین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پرچین کا مؤقف واضح کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ تائیوان کی چین کے پاس واپسی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام(پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر)کا اہم حصہ ہے۔
چینی صدرکا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طورپر محفوظ رکھنا چاہیے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




