صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پرروس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنارہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کررہے ہیں۔
امریکی میڈیا نے اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




