ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنارہی ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کررہے ہیں جس میں خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اوریوکرینی صدرکے سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی منصوبے پربات چیت کی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




