بھارت کا شیخ حسینہ کیخلاف بنگلادیشی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگی

بھارت کا سابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف فیصلہ دیکھا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارت پڑوسی کی حیثیت سے بدستور بنگلا دیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان مفادات میں بنگلا دیشی عوام کا امن، جمہوریت اور استحکام شامل ہے، بھارت اس مقصد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہمیشہ تعمیری بات چیت جاری رکھے گا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




