اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،تازہ بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اتوار کو اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی حصے پر بمباری کی جس میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیل نے غزہ شہر کے زیتون محلے اور رفح کے قریب کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
رواں سال 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز 274 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں جبکہ 1500 عمارتوں کو بھی تباہ کیا جاچکا ہے ۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں بھی فائرنگ کر کے اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




