سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
امریکی ٹی وی پروگرام 60 منٹس میں اینکر نے سوال کیا کہ کیا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوجائے گا؟
اینکر کے سوال پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں لگتا ہےکہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوجائےگا، ہم حل نکال لیں گے۔ دو ریاستی حل پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ آیا یہ دو ریاستی حل ہوگاکیونکہ یہ اسرائیل اور مجھ پر منحصر ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




