اٹلی: برفانی تودے کی زد میں آکر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک

اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودے کی زد میں آکر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دو مختلف واقعات میں ہلاک پانچوں جرمن کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں۔
اٹلی کے ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ مرنے والی خاتون کے والد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے، اور پانچ افراد میں وہ بھی شامل ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




