آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔
ایرانی بحریہ کے مطابق تین آئل ٹینکرز نے اپنی شناخت اور نیویگیشن کے نظام بند کرکے ممنوعہ سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جبکہ باقی دو جہاز واپس خلیج کی جانب روانہ ہوگئے۔
ایرانی فوج نے متاثرہ ٹینکر کی شناخت، اس کے عملے اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔
ایرانی بحریہ نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




