امریکا نے اسپیس ایکس کے لاکھوں ڈیٹا سینٹر سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکا نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس پر مشتمل ایک وسیع نیٹ ورک قائم کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے سے متعلق ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے 25 نومبر 2026 کو اسپیس ایکس کے منصوبے کی منظوری دی۔ اس منصوبے کو اسٹارمائنڈ کا نام دیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت سیٹلائٹس خلا میں ہی ڈیٹا پراسیسنگ اور مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپیوٹنگ کے کام انجام دیں گے، جبکہ لیزر کمیونیکیشن کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے۔ انہیں شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ ہے، جس سے زمین پر قائم روایتی ڈیٹا سینٹرز پر بجلی اور پانی کی ضروریات کا دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
منظوری کی شرائط کے مطابق اسپیس ایکس کو نومبر 2033 تک پہلا سیٹلائٹ فعال کرنا ہوگا، نومبر 2035 تک ایک لاکھ اور نومبر 2038 تک مجموعی تعداد کے نصف سیٹلائٹس خلا میں پہنچانا ہوں گے، جبکہ مکمل منصوبے کی تکمیل کی آخری مدت 2040 مقرر کی گئی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




