کاجا کالس نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ ٹینڈر واپس لے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے دیگر تمام منصوبے بھی روک دے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ نے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کی مزید توسیع فلسطینی علاقوں کے جغرافیائی تسلسل کو متاثر کرے گی اور مستقبل میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات مزید محدود ہوسکتے ہیں۔ E1 علاقہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے درمیان واقع ایک اہم خطہ ہے۔ اس علاقے میں تعمیرات کو فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔ یورپی یونین پہلے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی توسیع پر تشویش کا اظہار کرچکی ہے اور اسرائیل پر زور دیتی رہی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو خطے میں دیرپا امن کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

عراق نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سکیورٹی کونسل قائم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔
عراقی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان اعتماد کے بحران کو کم کرنا اور خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
عراق کے وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے بتایا کہ بغداد نے یہ تجویز ایران اور سعودی عرب دونوں کے سامنے پیش کردی ہے۔
قاسم الاعرجی نے سرکاری ٹی وی عراقیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی مسئلہ اعتماد کا بحران ہے۔
ان کے مطابق مشترکہ سکیورٹی کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کو باہمی خدشات پر براہ راست بات چیت اور خطے کے سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے تعاون کا موقع مل سکتا ہے۔
عراق کی جانب سے یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران، سعودی عرب سمیت خطے کے مختلف ممالک کے درمیان سکیورٹی اور سیاسی معاملات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ سیاسیخبریں اور تجزیے پڑھنا
بغداد طویل عرصے سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری اور علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں کرتا رہا ہے۔ مشترکہ سکیورٹی کونسل کی نئی تجویز بھی اسی سفارتی کوشش کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




