یوکرینی ارب پتی وادم یرمالوف پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

یوکرینی ارب پتی وادم یرمالوف پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 29 جون کو یوکرینی ارب پتی وادم یرمالوف پر مناکو شہر میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کے دروازے پر ایک مشتبہ خاتون کچھ رکھ کر آگے بڑھ گئیں اورکئی بار پیچھےمڑ کردیکھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یوکرینی ارب پتی وادم اہلخانہ کے ساتھ پہنچے تو دھماکا ہوگیا جس میں وادم محفوظ رہے جب کہ ان کی 13 سالہ بیٹا اور بیوی شدید زخمی ہوئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وادم پر حملے کی کوشش میں ملوث خاتون کچھ دنوں بعد کیف میں مردہ پائی گئیں جب کہ حملے کے بعد یرمالوف نے حفاظت کی درخواست دیدی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




