بھارت: رام مندر کے چندے سے کروڑوں کی چوری میں ملازمین ملوث نکلے،

2026-07-08
بھارتی شہر ایودھیا میں مسلمانوں کی تاریخی عبادت گاہ بابری مسجد کو شہید کر کے بنائے گئے رام مندر کے عطیات گننے والے مرکز سے ملازمین نے کئی لیئرز پر بنائے گئے سکیورٹی سسٹم کو چکما دیکر کروڑوں روپے خرد برد کر ڈالے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رام مندر کے عطیات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ابتدا میں چند ملازمین کی جانب سے صرف ایک دو 500 روپے کے نوٹ چوری کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، لیکن بعد میں یہی واردات بڑھتے بڑھتے تقریباً 2 سے 3 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد تک جا پہنچی۔ تحقیقات کے مطابق عطیات گننے والے عملے کے بعض ارکان نے سی سی ٹی وی نگرانی میں موجود خامیوں اور کمزور سکیورٹی سسٹم کا فائدہ اٹھایا، ابتدا میں رام مندر کے ملازمین اپنی جیبوں یا کپڑوں میں چند نوٹ چھپا کر باہر لے جاتے تھے لیکن بعد میں نقد رقم کے بنڈل اور پھر بڑی مقدار میں رقم نکالنے لگے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عطیات گننے کے عمل میں شامل 6 ملازمین نے ملازمت شروع کرنے کے چند ماہ بعد ہی چوری کا سلسلہ شروع کیا، ملزمان نے بتایا کہ ابتدا میں وہ ایک یا دو 500 روپے کے نوٹ اپنے کپڑوں میں چھپا کر لے جاتے تھے لیکن جب یہ چوریاں پکڑی نہیں گئیں تو ان کا حوصلہ بڑھتا گیا اور بعد ازاں وہ انفرادی نوٹوں کے بجائے نقد رقم کے بنڈل چرانے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مجموعی طور پر تقریباً 2 سے 3 کروڑ روپے کی رقم چوری کی۔ تحقیقات کے مطابق 7 ملزمان نے مبینہ طور پر چوری کی گئی رقم سے ایودھیا اور دیگر مقامات پر جائیدادیں خریدیں، ذرائع کے مطابق 4 اور 5 جون کے دوران حکام نے ملزمان سے منسلک مقامات پر چھاپوں کے دوران تقریباً 79 لاکھ روپے نقد اور زیورات برآمد کیے، بعدازاں گرفتاریوں کے بعد مزید نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف چند افراد کی چوری تک محدود نہیں بلکہ اس نے ان حفاظتی انتظامات کی سنگین خامیوں کو بھی بے نقاب کیا ہے جو عقیدت مندوں کے عطیات کی حفاظت کے لیے بنائے گئے تھے۔
اسپین: جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی، 12 افراد ہلاک
2026-07-10
اسپین کے جنوبی علاقے اندلس کے جنگلات میں تیزی سے پھیلنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اندلس کی تاریخ کی مہلک ترین جنگلاتی آگ ہے، جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ حکام تاحال آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں کر سکے، تاہم یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ملک شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے۔ آگ جمعرات کی سہ پہر صوبہ المیریا کی بلدیہ لاس گیلارڈوس (Los Gallardos) میں این-340 شاہراہ کے قریب بھڑکی، تیز ہواؤں کے باعث شعلے تیزی سے پھیلتے ہوئے قریبی بلدیہ بیڈار تک جا پہنچے۔ مقامی حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو متعدد افراد کی لاشیں ان گاڑیوں سے ملیں، یہ افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 300 سے زائد ہنگامی اہلکار کارروائیوں میں مصروف ہیں، جن میں اسپین کی ملٹری ایمرجنسی یونٹ (یو ایم ای) کے 150 ماہر اہلکار بھی شامل ہیں، شدید دھوئیں کے باعث ٹریفک حکام نے علاقے کی دو اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔ المیریا میں آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم مقامی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ بجلی کی گرے ہوئے تاروں نے خشک جھاڑیوں میں آگ بھڑکائی ہے۔
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 889 ہوگئی
2026-07-10
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا میں 2ہفتے قبل آنے والے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 889 ہوگئی ہے، جبکہ تقریباً 17 ہزار افراد زخمی اور 18 ہزار کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔ 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی علاقے لا گوائرا میں 800 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ 190 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ اگرچہ امدادی ٹیموں نے دو ہفتے گزرنے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش تقریباً ختم کر دی ہے، تاہم کئی خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ وینزویلا کی بحالی کے لیے 300 ملین ڈالر کے فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ وینزویلا کی حکومت آئی ایم ایف سے اپنے منجمد مالی اثاثے بحال کرانے کے لیے بھی مذاکرات کر رہی ہے۔
حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا، گرفتاری یا قتل کے خدشے کا بھی اظہار
2026-07-10
معزولی کے بعد بھارت فرار ہونے والی بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے رضا کارانہ طور پر وطن واپسی کا منصوبہ بنالیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے بتایا کہ میرا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا رضاکارانہ طور پر دسمبر کے قریب وطن واپسی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے یا قتل کی جا سکتی ہوں، اگر موت آنی ہے تو چاہتی ہوں کہ وہ میری اپنی سرزمین پر آئے۔ شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا وطن واپسی پر عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا ارادہ ہے، جلاوطنی سے واپسی کے منصوبے پر ڈھاکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ معزول بنگلادیشی وزیراعظم نے کہا کہ میری جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو شدید دباؤ اور جبر کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش حکومت کے ترجمان نے شیخ حسینہ واجد کے بیان پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے شہید سید علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں تباہ ہونیوالی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کر دی
2026-07-09
ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں امریکی و اسرائیلی حملے کا نشانہ والے کمپاؤنڈ کے ایک حصے کو دکھایا گیا ہے۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر حملہ حالیہ امریکا۔اسرائیل جنگ کے پہلے ہی روز کیا گیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔
سعودیہ نے پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کیلئےسیاحتی پیکجز ویزا متعارف کرادیا
2026-07-09
ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی پیکجز کے ویزا کا اجرا کردیا۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بتایا کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے آغاز سے سیاحوں کے سفر کو آسان بنایا ہے، ان سہولتوں میں الیکٹرانک سیاحتی ویزا، آمد پر ویزا اور ٹرانزٹ ویزا شامل ہیں۔ وزارت سیاحت کے مطابق ایک نئی آزمائشی سروس سیاحتی پیکج ویزا بھی متعارف کرائی ہے، سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت ابھی پاکستان، میکسیکو، انڈونیشیا اور مصر کیلئے ہے۔ اس کے علاوہ سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت بھارت، بنگلادیش اور اردن کیلئے بھی ہے جب کہ پیکج خریداری کے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا۔
’ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں‘، ٹرمپ کی خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران کا جواب
2026-07-09
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جزیرہ خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی سمیت دیگر نے بیان جاری کیا ہے۔ ابراہیم رضائی نے کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی، ایران اپنی شائستگی، ثقافت اور مضبوط اخلاقی اقدار سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں، بےخوفی،عظیم حوصلےاور عمل کےساتھ دیتے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہےکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ علاوہ ازیں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت اعتماد کی نہیں وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی، امریکا آبنائے ہرمز میں مشکلات پیدا کر رہا ہے،ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
امریکا نے ایران کے تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی
2026-07-08
واشنگٹن: امریکا نے ایران کے تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا ۔ امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے امریکی پابندیاں مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قراردے دی۔ ایران کی وزارت خارجہ نےکہا کہ اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ایران امریکی اقدام کا مناسب جواب دے گا۔ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے اور اس صورتحال کا ذمہ دار امریکا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے ایران کو خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ترسیل کی اجازت دی تھی۔
بھارت: رام مندر کے چندے سے کروڑوں کی چوری میں ملازمین ملوث نکلے،
2026-07-08
بھارتی شہر ایودھیا میں مسلمانوں کی تاریخی عبادت گاہ بابری مسجد کو شہید کر کے بنائے گئے رام مندر کے عطیات گننے والے مرکز سے ملازمین نے کئی لیئرز پر بنائے گئے سکیورٹی سسٹم کو چکما دیکر کروڑوں روپے خرد برد کر ڈالے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رام مندر کے عطیات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ابتدا میں چند ملازمین کی جانب سے صرف ایک دو 500 روپے کے نوٹ چوری کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، لیکن بعد میں یہی واردات بڑھتے بڑھتے تقریباً 2 سے 3 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد تک جا پہنچی۔ تحقیقات کے مطابق عطیات گننے والے عملے کے بعض ارکان نے سی سی ٹی وی نگرانی میں موجود خامیوں اور کمزور سکیورٹی سسٹم کا فائدہ اٹھایا، ابتدا میں رام مندر کے ملازمین اپنی جیبوں یا کپڑوں میں چند نوٹ چھپا کر باہر لے جاتے تھے لیکن بعد میں نقد رقم کے بنڈل اور پھر بڑی مقدار میں رقم نکالنے لگے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عطیات گننے کے عمل میں شامل 6 ملازمین نے ملازمت شروع کرنے کے چند ماہ بعد ہی چوری کا سلسلہ شروع کیا، ملزمان نے بتایا کہ ابتدا میں وہ ایک یا دو 500 روپے کے نوٹ اپنے کپڑوں میں چھپا کر لے جاتے تھے لیکن جب یہ چوریاں پکڑی نہیں گئیں تو ان کا حوصلہ بڑھتا گیا اور بعد ازاں وہ انفرادی نوٹوں کے بجائے نقد رقم کے بنڈل چرانے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مجموعی طور پر تقریباً 2 سے 3 کروڑ روپے کی رقم چوری کی۔ تحقیقات کے مطابق 7 ملزمان نے مبینہ طور پر چوری کی گئی رقم سے ایودھیا اور دیگر مقامات پر جائیدادیں خریدیں، ذرائع کے مطابق 4 اور 5 جون کے دوران حکام نے ملزمان سے منسلک مقامات پر چھاپوں کے دوران تقریباً 79 لاکھ روپے نقد اور زیورات برآمد کیے، بعدازاں گرفتاریوں کے بعد مزید نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف چند افراد کی چوری تک محدود نہیں بلکہ اس نے ان حفاظتی انتظامات کی سنگین خامیوں کو بھی بے نقاب کیا ہے جو عقیدت مندوں کے عطیات کی حفاظت کے لیے بنائے گئے تھے۔
امریکا: بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی پر کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کیس میں فرد جرم عائد
2026-07-08
امریکی حکام نے بدنام زمانہ بھارتی جرائم پیشہ گروہ بشنوئی گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی پر کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ حکام کے مطابق لارنس بشنوئی اور اس کے بچپن کے دوست ستندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار پر الزام ہے کہ انہوں نے 2023 میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ بشنوئی اس وقت جیل میں ہے جبکہ ستندر جیت سنگھ تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔ فردِ جرم کے مطابق بشنوئی نے اسمگل کیے گئے موبائل فونز کے ذریعے بھارتی جیل سے کارروائی کی ہدایات دیں اور ایک ساتھی کو ہردیپ سنگھ نجر کی تصویر اور متعدد پتے فراہم کیے۔ امریکی اٹارنی بل ایسیلی نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فرد جرم ایک بڑے بین الاقوامی آپریشن کا حصہ ہے، جس میں امریکا، کینیڈا اور یورپ کی ایجنسیوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 37 ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملزمان مبینہ طور پر اغوا، بھتہ خوری، اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ اور قتل جیسے جرائم میں ملوث 3 بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ایف بی آئی، لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے حکام بھی موجود تھے۔ ایف بی آئی کے لاس اینجلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گرینڈی نے کہا کہ ان گروہوں نے کیلیفورنیا اور دیگر علاقوں میں مشرقی بھارتی کمیونٹی میں ’تشدد، خوف اور عدم استحکام‘ کو فروغ دیا۔ حکام کے مطابق اب بھی 10 مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے، جن میں سے ایک یورپ، 7 امریکا اور 2 بھارت میں موجود ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق آپریشن HARD BALL کا ہدف بھتا خوری، منشیات اسمگلنگ، ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث تین بھارتی جرائم پیشہ گروہ تھے،کارروائی میں تقریباً ایک ہزار کلوگرام کوکین، ایک کلوگرام ہیروئن، بھاری نقد رقم اور اسلحہ برآمد بھی برآمد ہوا۔ خیال رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور اُس وقت کے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے ’قابلِ اعتبار شواہد‘ موجود ہیں۔
شہزادہ ہیری کا دورۂ برطانیہ تنازع کا شکار
2026-07-07
شہزادہ ہیری کا کل سے شروع ہونے والا دورہ برطانیہ تنازع کا شکار ہوگیا۔ بکھنگم پیلس کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنے دورے کے دوران بکنگھم پیلس میں نہیں رکیں گے۔ شہزادہ ہیری کی ٹیم نے آج صبح ہی اعلان کیا تھا کہ انہوں نے محل میں قیام کی دعوت قبول کرلی ہے۔ شہزادہ ہیری کے ترجمان نے قیام کی پیشکش کو واپس لیے جانے کو مایوس کن قرار دے دیا۔