ایران پر حملے جلد ہی روک دیے جائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے ان سے بمباری بند کرنے کو کہا ہے۔
ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست بات کی، امریکی فوج نے ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل داغے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں۔ اگرایران نے ڈیل نہ کی تو بمباری سے انکا براحال کردیں گے۔
دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ٹرمپ کا ایرانی حکام سے رابطے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔امریکی صدر کا بیان جنگ سے بچنے کی کوشش ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




