آئندہ مالی سال کا 17 ہزار ارب کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہ اور پنشن میں اضافے کا امکان    space    ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ کا دعویٰ    space    غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم، دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا    space    پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ    space    ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں    space    معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی، مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود معاشی کارکردگی اچھی رہی، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا    space    ایران سے معاہدے میں فریق نہیں، پھر بھی صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں: اسرائیلی وزیراعظم    space   

امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج


2026-06-11

امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے کارروائی کی۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16 طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائرکیے جانے پر ایف 16 طیارہ بھاگنے پرمجبور ہوگیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔

ایران کیساتھ معاہدہ ہفتے کے اختتام

2026-06-12

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہفتے کے اختتام پر ہوسکتے ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جے ڈی وینس شریک ہوں گے، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی،سب اس پرخوش ہیں، پورامشرق وسطیٰ بھی اس پرخوش ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، مجھے یقین ہے ایرانی سپریم لیڈرامریکا ایران معاہدے کی منظوری دے چکے ہیں۔ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا پائے گا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدے میں پاکستان بہترین کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیت ہیں ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر اسرائیل سے بھی بات کی ہے۔

ٹرمپ کا معاہدے کے حتمی نکات

2026-06-12

ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی صدر ٹرمپ کے معاہدے کے حتمی نکات منظور ہونے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ٹرمپ نے متعدد بار متضاد اور غلط بیانات دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا نے دوبارہ ایران پر حملے کیے تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت ردعمل ملے گا، جنگ کی آگ مزید پھیلے گی اور خطے میں عدم تحفظ کی وجہ بنے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اس ہفتے دستخط متوقع ہیں، معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے ،دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے۔

ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی

2026-06-12

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے کے حوالے سے دعوےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک امریکا کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے پر دستخط کی تاریخ اور مقام سے متعلق خبریں قیاس آرائی ہیں، مذاکراتی متن کا بڑا حصہ تیار ہے لیکن امریکا بار بار اپنی پوزیشن بدلتا رہا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، امریکی اقدامات سفارتی عمل کو متاثر کر رہے ہیں، ایران مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنزپر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، ایران کے ساتھ معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، مجھے یقین ہے ایرانی سپریم لیڈرامریکا ایران معاہدے کی منظوری دے چکے ہیں۔ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا پائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا ایران سے معاہدے

2026-06-12

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے رابطہ ہوا ہے جس میں امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو کی گئی۔ دفتراسرائیلی وزیراعظم کے مطابق نیتن یاہو نے ایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر اظہار اطمینان کیاہے۔ دفتر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے معاہدے میں فریق نہیں پھر بھی صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، ٹرمپ کے موقف میں افزودہ یورینیم کےذخائر کا خاتمہ شامل ہے۔ بیان میں کہا گہا ہے کہ میزائل پیداوار محدود کرنا اور علاقائی پراکسیز کے لیے ایران کی حمایت ختم کرنا بھی شامل ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جے ڈی وینس شریک ہوں گے، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی،سب اس پرخوش ہیں، پورامشرق وسطیٰ بھی اس پرخوش ہے۔

ایران کے ساحلی علاقے سیریک

2026-06-12

ایران کے ساحلی علاقے سیریک کے قریب دھماکے کی آوازسنی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی شہر بندر عباس میں بھی 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاہم دھماکی کی وجہ اور نوعیت کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئی۔ ایرانی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بندرعباس کے قریب ایرانی فورسز نے خلاف ورزی کرنے والے ٹینکرکو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روکا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے پیشگی اجازت اور رابطہ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران پر حملے جلد ہی روک دیے جائیں گے

2026-06-11

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے ان سے بمباری بند کرنے کو کہا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست بات کی، امریکی فوج نے ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل داغے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں۔ اگرایران نے ڈیل نہ کی تو بمباری سے انکا براحال کردیں گے۔ دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ٹرمپ کا ایرانی حکام سے رابطے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔امریکی صدر کا بیان جنگ سے بچنے کی کوشش ہے۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج

2026-06-11

امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے کارروائی کی۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16 طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائرکیے جانے پر ایف 16 طیارہ بھاگنے پرمجبور ہوگیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔

امریکی فوج کا ایران میں دفاعی

2026-06-11

امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں سیلف ڈیفنس اسٹرائیکس مکمل کرلی ہیں۔ سینٹکام کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کے کمیونیکیشن سسٹمز ، ایئرڈیفنس سائٹس کو نشانہ بنایا۔حملے امریکی افواج اورتجارتی جہازوں کیلئے خطرے کے جواب میں کیے۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کی سرویلئنس صلاحیتوں، کمیونی کیشن اور فضائی دفاعی نظام پر حملےکیے، میرین کور، فضائیہ اور نیوی نےایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔ سینٹکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی جنگی جہاز پر حملہ نہیں ہوا اور تجارتی جہاز ہرمز میں آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکا کے حملوں کے جواب میں

2026-06-11

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں 18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت کے علی السالم اور احمد الجابر بیسز پر حملے کیے، بحرین کے شیخ عیسیٰ ائیر بیس کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں کارروائیاں کیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔

صدر ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس

2026-06-11

امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونکڈ ٹرمپ آگ بگولہ ہوگئے تھےکہ ایران انہیں تجاویز کاجواب نہیں دے رہا اور مایوس ہوکر انہوں نے ایران پر نئے حملےکا حکم دے دیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ نے 2 سینئرامریکی اہلکاروں سے بات چیت کی بنیاد پر ایران کیخلاف نئی کارروائی کا پس منظر بتادیا۔ صحافی کا کہنا ہےکہ ایران پر حملے کا ٹریگر اپاچی ہیلی کاپٹر گرایا جانا بنا مگر پس منظر میں صدر ٹرمپ کی مایوسی بڑھ رہی تھی کہ ایران نے 2 ہفتے گزرنے کے باوجود امریکی تجاویز پر جواب ہی نہیں دیا تھا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق حملے امریکا کا اثر بڑھانے کے لیے کیے گئے تاہم اس بات کاخیال رکھا گیا کہ جانی نقصان نہ ہو تاکہ ڈیل کا امکان ختم نہ ہوجائے۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ جب فائٹر جیٹ اپنے ہدف کی جانب روانہ ہوئے تو ایران کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ فوجی اہداف نشانہ بنائے جائیں گے اور یہ بھی کہ اگر اپاچی کے پائلٹ ہلاک ہوتے تو آج بالکل مختلف صورتحال ہوتی۔ امریکی اہلکار کے مطابق اسی دوران قطری ثالث بھی تہران سے بات کر رہے تھے کہ مذاکرات کا عمل بحال کیا جائے اور خلا پُر کیا جائے۔حملے سے کئی گھنٹےپہلے وائٹ ہاؤس نے ایک اورکوشش کی تھی کہ ایران کی طرف سے ٹرمپ کی تجاویز پرجواب مل جائے اور خبردارکیا تھاکہ وقت نکلا جارہا ہے۔جس پر ایران نے کہا تھا کہ ابھی جواب تیار نہیں اور یہ بھی کہ اگر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائےگا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق مطابق بدھ کوبھی جب قطری اور ایرانی اہلکاروں کی ملاقات ہوئی اس وقت بھی صدر ٹرمپ نے نئی دھمکی دی کہ ہم دیکھیں گے کہ ڈیل کا کیا ہوتا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران سے ڈیل پچھلے ماہ ہی طے کرلی جاتی مگر اپنے مندوبین کی جانب سے شرائط منظور کیے جانے کے باوجود 29 مئی کو سیچوئشن روم میٹنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران سے درخواست کی کہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے مسودے میں دو ترامیم کرلی جائیں۔