ایران نےحملہ کرکے سنگین غلطی کی

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کی جانب سے تازہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے ایک سنگین غلطی کی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیل فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف حملوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ کے لیے منصوبوں کی منظوری دے رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج لبنان بھر میں کارروائیاں جاری رکھے گی۔
بعد ازاں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ حکم ملتے ہی دشمن پر بھرپور حملہ کریں گے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




