امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس ایران کے ساتھ معاہدہ قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے حملوں نے امریکا ایران مذاکرات مکمل کرنے کی خواہش کو نہیں بدلا۔ برطانوی اخبارکے صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اگر معاہدہ ناکام ہواتو کیاہوگا؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر کمانڈو آپریشن پر غور کریں گے۔