امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری انتظامیہ کو ایران کے معاملے پر زبردست کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران جوہری ہتھیار رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بہت سے آئل ٹینکر گزرے ہیں،تعداد بتانا نہیں چاہتا، آبنائے ہرمزبحران حل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے، آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد تیل قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی کم ہو جائیں۔