ایران نے آبنائے ہرمز کی طرف

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کی طرف متعدد ڈرونز فائر کیے ہیں۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ کم از کم 4 ایرانی ڈرون امریکی طیاروں نے مار گرائے ۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر وارننگ فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ ( سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کارروائی کی، گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق ایران کی جانب سے 4ڈرون داغے گئے،کارروائی اپنے دفاع میں کی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




