وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب

وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کی ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے کرغستان میں ہیں جبکہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی بھی اجلاس کے لیے کرغستان میں موجود ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 4 سے 6 جون تک بشکیک میں جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کی سائڈ لائن پر ملاقاتیں متوقع ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




