لبنان اورغزہ میں اسرائیلی کارروائیاں

ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان اورغزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محورکوردعمل پرمجبورکردیں گی۔
اسماعیل قانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محور مزاحمت باب المندب کی بحری ٹریفک کے ساتھ وہی کرسکتا ہے جو ہرمز کی ہے۔
دوسری جانب ایران کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقرقالیباف نے لبنانی ہم منصب نبی بیری سے رابطہ کیا۔
باقرقالیباف نے کہاکہ اسرائیل نے لبنان پر حملےجاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے، اسرائیل نے حملے نہ روکے تو ایران ان حملوں کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




