ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے۔ اسماعیل بقائی نے ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔ اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ سے آبنائے ہرمز اور اس کے مستقبل میں انتظامی امور پر گفتگو کی، ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔