اسرائیل سے صرف اسی صورت تعلقات

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل سے صرف اسی صورت تعلقات معمول پر آئیں گے جب فلسطینی ریاست کے قیام کا عمل ناقابل واپسی ہو۔
سعودی ذرائع کا کہناہے کہ فلسطین کے معاملے پر سعودی عرب کا موقف برقرار ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے تمام اسلامی ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیے اور دیگر ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں، آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے، ممکن ہے ایک دو ممالک کے پاس ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کی وجہ ہو اسے قبول کیا جائے گا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




