امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو خطے کی حمایت تو حاصل ہے، تاہم جوہری معاہدہ 72 گھنٹوں میں کاغذ پر سرسری طور پر طے نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم اسے مؤخر نہیں کر رہے، لیکن جوہری مذاکرات انتہائی تکنیکی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ جوہری معاملہ 72 گھنٹوں میں سرسری انداز میں طے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت خطے کے 7 یا 8 ممالک اس حکمتِ عملی کی حمایت کر رہے ہیں اور امریکا اس سمت میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ان کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مذاکرات کاروں کو ہدایت دی کہ ایران کے ساتھ 3 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے میں جلدبازی نہ کی جائے۔