کراچی: شہری سے ڈیجیٹل کرنسی

کراچی ائیرپورٹ کے قریب شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی ۔
متاثرہ شہری کے والد کے مطابق ان کا بیٹا بدھ کی رات لاہور جانے کے لیے گھر سے نکلا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پیٹرول ڈلوانے کے لیے رکا تو پیٹرول پمپ پر ڈبل کیبن گاڑی میں چار افراد نے اسلحے کے زور پر بیٹے کو اپنی گاڑی میں بٹھالیا۔
شہری کے مطابق ملزمان بیٹے کو گاڑی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک گھماتے رہے ، بیٹے کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8 ہزار 600 ڈالر نکال لیے ۔
اس کے علاوہ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی چھین لیا جس کے بعد بیٹے پر تشدد کرکے کورنگی کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ تھانے نے اب تک درخواست بھی وصول نہیں کی ۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




