سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’

سکیورٹی اداروں نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’را‘ کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کا تعلق نارووال ، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاعتراف کیاکہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پرخواتین اور رقم کاجھانسہ دیکرحساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی جبکہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ’را‘ سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزمان کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج،قانونی کارروائی کےبعد سزائیں سنادی گئیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




