کراچی میں آج فی الحال بارش کا

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے۔
انجم نذیر نے جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔کراچی میں کل کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
انجم نذیر کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق 28 اور29 مارچ کو کراچی میں گرج چمک، تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 28 اور29 مارچ کو کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




