امریکی امیگریشن ایجنسی کے اہلکاروں

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی ICE کے اہل کاروں نے ایک اور شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا۔
چند روز پہلے ICE اہل کاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے کے بعد سے منی ایپلس میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں
امیگریشن ایجنسی سے منی سوٹا سے نکلنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب 23 جنوری کو شہر بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی امیگریشن آفیسر نے گزشتہ ہفتے ریاست منی سوٹا میں 3 بچوں کی ماں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
امریکی عوام نے اندوہناک قتل پر ریاست کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




