سیاسی تحریک 100 بار چلائيں
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ قومی پالیسی پر ابہام پیدا کرنا ہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہتےہیں افغانستان کو دہشت گردی کے ثبوت دینے چاہئيں،انہوں نے سوال کیا کہ سہیل آفریدی کو ابھی تک نہیں پتاکہ دہشت گردی کہاں سے ہورہی ہے؟
طلال چوہدری بولے 2025 میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ہونے والے واقعات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیف سٹی اس لیے نہیں بنایا جاتا کہ دہشتگرد گرفتار ہوسکتے ہیں۔
طلال چوہدری نے پیغام دیا کہ آپ سیاسی تحریک 100 دفعہ چلائيں لیکن پاکستان کے خلاف رویہ برداشت نہيں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہو یا عام رہنما،قومی بیانیے کے خلاف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




