خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11 شدت پسند ہلاک

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 11 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سنیچر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 8 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان ضلع میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔‘
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ایک اور مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی انجام دی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




