والد عمرے پر ویل چیئر پرگئے اور چل کر واپس آئے

پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آئے معجزے کا تذکرہ کیا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں اپنے والد کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی اور اس دوران پیش آنے والا معجزاتی واقعہ بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
حارث وحید نے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے والد ویل چیئر پر موجود ہیں۔
اداکار نے بتایاکہ ان کے والد عمرے کی ادائیگی کیلئے ویل چیئر پر گئے تھے اور وہ اپنے قدموں پر چل کر وطن واپس آئے ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




