امریکی شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اور مرد کو گولی مار کر زخمی کردیاگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئس حکام نے خاتون اور مرد کو گولی مار دی جس کے بعد دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ بارڈر پیٹرول اہلکار گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے، اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور ایجنٹس کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




