سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچادی

پاکستان میں سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے مقامی ایکو سسٹم کو خطرے میں ڈال دیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نےسندھ اور پنجاب میں غیر ملکی مچھلیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد پرتشویش کااظہار کیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 4 جنوری کو کراچی فش ہاربر پر سکھر سے ایک عجیب مچھلی لائی گئی، ماہرین نے اس کی شناخت ایمازون سیل فِن کیٹ فِش کے طور پر کی اور اب یہ پاکستان میں اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ انہیں ختم کرنا یا کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن ہے یہ مچھلی حملہ آور نسل سے ہے، جو بہت تیزی سے پھیلتی ہے
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




