موسم سرما: پشاور میں انفلوئنزا کیسز میں اضافہ، اسپتال مریضوں سے بھرگئے

پشاور میں سرد اور خشک موسم سے انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں ہر سال 30سے 40 فیصد افراد انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں بیشتر کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔
رواں برس بھی اسپتالوں میں نزلہ، زکام، دمہ اور دائمی تنگی تنفس کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی موسمی بیماریوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




