دبئی ائیر شو: بھارتی طیارہ حادثے میں فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات جاری

دبئی ائیر شو 2025 میں بھارتی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی پائلٹ کی غلطی تھی یا طیارے کی مشینی خرابی؟ فیصلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔
اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔
دبئی ائیر شو کے آخری روز بھارتی تیجس طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔
1989 سے ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے دبئی ائیرشو میں یہ پہلا مہلک حادثہ ہے۔
اس حوالے سے مربوط تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہےکہ کیا پائلٹ نے فلائنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے؟
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکام نے فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




