پنجاب: تعلیمی اداروں میں بھرتی پرملازمین کا جنسی جرائم کاریکارڈ دیکھنے کی تجویز

لاہور: تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے پر ملازمین کا جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے پر ملازمین کے سیکس آفینڈرز رجسٹرسے ویریفکیشن کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو 2 صفحات کا مراسلہ بھجوایا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے مراسلے میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھرتی پرسیکس آفینڈر ریکارڈ دیکھنا ضروری ہے، نادرا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کا مؤثر ذریعہ ہے، بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




