آئندہ جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
محمود اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اختر مینگل، اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم بشمول چھبسیویں ترمیم آئین کی بنیادی ڈھانچے کےخلاف ہے لہٰذا ترامیم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ ہے کہ آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




