27 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لینےکا معاملہ، وزیراعظم اورایم کیو ایم قیادت کی ملاقات آج متوقع

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اورایم کیو ایم قیادت کی ملاقات آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 سےدوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔ وزیراعظم ستائیس ویں آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کرے گی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے سے حمایت کا فیصلہ کرے گی
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




