وزیراعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایک ہفتے میں پیش کردی جائےگی: وزیر قانون آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہےکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا کہ نئی حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے اور ایک ہفتےکے اندر تحریک پیش کر دی جائےگی
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




