بیمار والدہ کی خدمت میں کمی نہ رہ جائے اس لیے شادی نہیں کی: برکت علی

کامیڈین برکت علی نے انکشاف کیا ہے کہ برسوں سے بیمار والد ہ کی خدمت میں کوتاہی نہ برتنے کی وجہ سے تاحال شادی نہیں کرسکا۔
کامیڈین برکت علی ساتھی کامیڈین عظمی کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو برکت نے انکشاف کیا کہ ‘ میرے والد کا انتقال جب ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی، والد کینسر کے مریض تھے لیکن میں اپنے والد کی خدمت نہیں کرسکا جس کا مجھے آج بھی ملال ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنی والدہ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




