کوئٹہ مستونگ لکپا س کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک اور کوچ میں تصادم‘ 6افراد جاں بحق‘14افراد زخمی

کوئٹہ مستونگ لکپا س کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک اور کوچ میں تصادم 6افراد جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق کوئٹہ مستونگ لکپاس چمن ہوٹل کے قریب تیز رفتار کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے ، لیویز اور سیکورٹی فورسز نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیو ں کو طبی امدادکے بعد زخمیو ں کو سول ہسپتال ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے ، کوچ کراچی سے کوئٹہ آ رہی تھی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




