شانگلہ؛ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

شانگلہ کے علاقے شڑونہ یختنگے میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جہاں امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال الپوری منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیموں نے فوری رسپانس دیا تاکہ تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے اسپتال پہنچایا جا سکے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




