گوادر ملکی معیشت کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار؛ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع

گوادر:
اٹھائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے گوادرکا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ساحلی شہر کو ملکی معیشت کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گوادرکے دورے اورتفصیلی بریفنگ سے یہاں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کا اندازہ ہوا ہے۔ گوادرایک پُرامن علاقہ ہے، جہاں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول موجود ہے۔
شرکا کے مطابق گوادرمیں سرمایہ کاری اورترقیاتی سرگرمیوں سے ملکی معیشت کو نمایاں فروغ مل سکتا ہے۔ گوادرمیں معاشی ترقی اورسرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ سرمایہ کار گوادرکا رخ کریں اوریہاں موجود معاشی و تجارتی مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔
ورکشاپ کے شرکا نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران تعلیمی مسائل اوردرپیش مشکلات سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




