اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کو سیل کرنے کا سی ڈی اے کا حکم نامہ سامنے آ گیا۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ 1200 مربع گز کے مکان کی منتقلی منسوخی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی شہری کے نام جائیداد کی منتقلی منسوخ کر دی گئی ہے۔ مکان نمبر 7، گلی 83، سیکٹر جی سکس فور کی منتقلی منسوخ ہوئی ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ ولد محمد یونس کے نام جائیداد کی منتقلی منسوخ کر دی گئی ہے۔ امان اللہ کا شناختی کارڈ نادرا نے منسوخ کر دیا تھا۔ منتقلی کے لیے دیا گیا شناختی کارڈ درست نہیں نکلا۔ شناختی کارڈ منسوخی کے بعد منتقلی کی بنیادی شرط ہی پوری نہیں ہوئی۔ جعلی دستاویز پر منتقلی سی ڈی اے پراپرٹی مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔سی ڈی اے کے مطابق غیر ملکی شہری نے حکومت کی پیشگی اجازت کے بغیر جائیداد حاصل کی۔ فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت غیر ملکی بغیر اجازت جائیداد نہیں خرید سکتا۔ جائیداد کے ریکارڈ میں حکومت کی کوئی پیشگی تحریری اجازت موجود نہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی ایف آر پی کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔