https://www.youtube.com/watch?v=Px3jDEHaJUc    space    ایران کے خلاف فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، ٹرمپ کا بڑا بیان    space    اسٹاک مارکیٹ کیلیے نیا ڈیجیٹل فریم ورک متعارف؛ اکاؤنٹ ایک دن میں کھلے گا    space    صارفین پر بجلی گرنے کو تیار؛ 36 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان    space    سینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور    space    وزیراعظم کا اپنے فیصلوں پر عملدرآمد میں غفلت پر اظہار تشویش    space    صارفین پر بجلی گرنے کو تیار؛ 36 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان    space   

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ؛ لاہور سمیت 5 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ


2026-08-29

لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق آج سے 5 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال اور گجرات میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپورتھل میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔ اس دوران برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہریوں سے خراب موسم کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری بوسیدہ اور کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔ مون سون سیزن میں کچے اور بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسی طرح آندھی اور طوفان کی صورتحال میں شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے بھی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیا جائے۔ عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ؛ لاہور سمیت 5 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

2026-08-29

لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق آج سے 5 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال اور گجرات میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپورتھل میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔ اس دوران برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہریوں سے خراب موسم کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری بوسیدہ اور کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔ مون سون سیزن میں کچے اور بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسی طرح آندھی اور طوفان کی صورتحال میں شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے بھی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیا جائے۔ عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

خواتین سے وارداتیں کرنے والا باپ بیٹے کا گینگ،دونوں گرفتار

2026-08-29

لاہور: شادمان پولیس نے خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرنے والے باپ بیٹے پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں مکہ کالونی سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹے نے اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ مل کر سنیچر گروپ بنا رکھا تھا۔ ملزمان گلبرگ، شادمان اور گردونواح میں خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو خواتین سے بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان نے 2 روز قبل ایک ہی دن میں 3 خواتین سے پرس چھینے تھے۔ ایس پی اسد علی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں طیب اور شیراز شامل ہیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کیلیے نیا ڈیجیٹل فریم ورک متعارف؛ اکاؤنٹ ایک دن میں کھلے گا

2026-08-28

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرادیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق نئے نظام کے تحت سہولت اکاؤنٹ ایک دن میں کھلے گا اور انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر 2 دن میں فیصلہ ہوگا۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق سرمایہ کار ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے اپنی درخواست کا اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ بروکر کو اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بھی تحریری طور پر بتانا ہوں گی۔ نئے فریم ورک کے تحت پہلے سے تصدیق شدہ سرمایہ کار کو دوبارہ تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور پراسیسنگ کا عمل 24 گھنٹے، ساتوں دن ممکن ہوگا۔ ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ نوجوانوں کی اسٹاک مارکیٹ میں شمولیت بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

صارفین پر بجلی گرنے کو تیار؛ 36 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

2026-08-28

حکومت صارفین پر بجلی گرانے کے لیے تیار ہے، جس کے نتیجے میں 36 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے بجلی صارفین پر ستمبر میں ایک اور بڑا مالی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت ستمبر کے بجلی بلوں میں 36 ارب 54 کروڑ روپے اضافی وصول کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تجویز پر پاور ریگولیٹر نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جس کی منظوری کی صورت میں اس اضافے کا براہِ راست اثر ستمبر میں آنے والے بجلی کے بلوں پر پڑے گا۔ یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی میں بجلی کی پیداوار پر آنے والے اخراجات کی بنیاد پر فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جولائی کے دوران بجلی پیدا کرنے کے لیے مختلف مہنگے ایندھن استعمال کیے گئے، جس کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ اس درخواست پر سماعت کے موقع پر سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی طور پر جی ایس ٹی سمیت صارفین پر تقریباً 41 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا تخمینہ لگایا گیا تھا، تاہم ریگولیٹری جائزے کے بعد موجودہ حساب کے مطابق اضافی فیول اخراجات کا حجم 36.54 ارب روپے بنتا ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ جولائی میں درآمدی ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 47 روپے 37 پیسے رہی۔ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار پر مجموعی طور پر تقریباً 77 ارب 19 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ مہنگی بجلی پیدا کرنے والے دیگر ذرائع میں فرنس آئل بھی شامل رہا۔ جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی اور اس کی فی یونٹ لاگت 50 روپے 7 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس مد میں تقریباً 10 ارب 77 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ ڈیزل سے بھی تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب بجلی کی مجموعی پیداوار میں پانی کا حصہ 39.81 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.91 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 14.38 فیصد رہا، جبکہ نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جس کی فی یونٹ لاگت صرف 3 روپے 2 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ درخواست پر سماعت کے بعد اب فیصلہ پاور ریگولیٹر کے پاس ہے۔ اگر 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی تو ستمبر میں صارفین کو بجلی کے بلوں کی صورت میں مزید رقم ادا کرنا ہوگی، جس سے پہلے ہی مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں کا سامنا کرنے والے عوام پر 36 ارب 54 کروڑ روپے کا نیا بوجھ منتقل ہو سکتا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستان میں اپنا ریجنل آفس قائم کردیا

2026-08-27

کراچی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی موبیز نے پاکستان میں اپنا ریجنل آفس قائم کردیا۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے موبیز آفس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبیز پاکستانی ملکیت میں چلنے والی امریکا کی سلیکون ویلی میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں کلاؤڈ، ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں خدمات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پاکستان میں توسیع ملکی آئی ٹی ٹیلنٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان کو علاقائی ٹیکنالوجی اور گلوبل سروسز حب بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کاروبار میں آسانی کے لیے شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور ریگولیٹری اصلاحات پر کام کر رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے کاروباری لاگت اور وقت میں کمی جبکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ممکن ہے۔ پاکستان میں عالمی آئی ٹی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے روزگار اور عالمی سطح پر کام کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے موبیز گلوبل کو کراچی آفس کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان میں مزید توسیع کی حکمت عملی وضع کرے گی۔

باجوڑ میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے بیٹی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

2026-08-27

باجوڑ: تحصیل سلارزئی کے علاقے ملکانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر امین الرحمان عرف اینزر پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ان کی بیٹی جاں بحق جبکہ امین الرحمان اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی سلارزئی جمال شاہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

کراچی: سہراب گوٹھ میں کار پر فائرنگ سے نجی نیوز ویب سائٹ کا پروڈیوسر جاں بحق

2026-08-25

کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے نجی نیوز ویب سائٹ کا پروڈیوسر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایوب گوٹھ سادات دسترخوان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار شخص گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے کارڈ کے ذریعے عمران گوگن کے نام سے کی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا تعلق ایک نجی نیوز ویب سائٹ سے بتایا جا رہا ہے۔ تحقیقات کے مطابق متاثرہ شخص سہراب گوٹھ سے ایوب گوٹھ کے راستے نیو کراچی کی جانب جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بہادر آباد کا رہائشی اور سائٹ ایریا میں کیمیکل کی فیکٹری میں کپڑوں پر رنگ کرنے کا کام کرتا تھا، مقتول نے دو شادیاں بھی کی ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق صارم برنی نے کوئی نیا شیلٹر ہوم کھولا ہے جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی مقتول کی تھی اور امکان ہے مقتول وہیں جا رہا تھا۔

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

2026-08-25

کراچی: میر رضا جوڈیشل کمیشن کے خلاف اور جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کیلئے طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 31 اگست کو ہوگی۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے استفسار کیا ہے کہ کیا جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے عدالت براہ راست ہدایت جاری کرسکتی ہے؟۔ کیا عدالت تفتیش اور رپورٹ جمع کرانے کے عمل کو تبدیل یا اس کی نگرانی کرسکتی ہے؟ سندھ ٹریبیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن کے بغیر مداخلت کا کیس بنتا ہے؟۔ میر رضا کی فیملی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میر رضا کی گمشدگی اور ہلاکت کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے، جائے وقوعہ بروقت محفوظ نہ ہونے سے تفتیش متاثر ہوئی، گواہوں کے بیانات بروقت قلمبند نہیں کیے گئے، الیکٹرانک ڈیوائسز کی مناسب جانچ اور معائنہ نہیں کیا گیا، مبینہ طور پر وقت سے پہلے خودکشی کا بیانیہ اپنایا اور پھیلایا گیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ میڈیکو لیگل ریکارڈ میں نمایاں تبدیلی آئی، پولیس سرجن نے ابتدائی پوسٹ مارٹم میں نقائص کی نشاندہی کی، پولیس سرجن نے قبر کشائی کی سفارش کی تھی، اسپیشل میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کے بعد لاش کا معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ کے نتائج خودکشی کے پہلے بیانیے کے منافی تھے۔حتمی پوسٹ مارٹم اور کیمیائی معائنے کی رپورٹ نے خودکشی کے امکان کو مسترد کردیا۔ درخواست کے مطابق سابق تفتیشی ٹیم کے ارکان کے طرز عمل پر سنگین الزامات سامنے آئے، شواہد کی غلط دیکھ بھال یا ضائع ہونے کے الزامات بھی سامنے آئے، درخواستگزاروں کے بیانات بھی کافی تاخیر سے قلمبند کیے گئے، موجودہ تفتیشی ٹیم اب تک کسی ملزم کی نشاندہی نہیں کرسکی، 24 اگست کو چالان جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے کی آزادانہ اور جامع تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، جے آئی ٹی میں ایسے افسران شامل کیے جائیں جن کا کیس سے پہلے کوئی تعلق نہ ہو۔ عدالت نے کہا کہ یہ عدالت اس معاملے میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے سکتی ہے یا نہیں یہ دیکھا جائے گا، کیا یہ عدالت تفتیش کے حوالے سے کیئے گئے احکامات دے سکتی ہے اس پر بھی غور کیا جائے گا۔

خواتین کو نجی ڈیٹا اور قابل اعتراض جعلی تصاویر سے بلیک میل کرنے والا گرفتار

2026-08-24

خواتین کو نجی ڈیٹا اور قابل اعتراض جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایات پر رحیم یار خان سے سائبر بلیک میلر محمد سلمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم پر بیرون ملک ملازمت کے دوران خواتین کے نجی ڈیٹا اور تصاویر تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کا الزام ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پاکستان واپسی پر غیر ملکی خواتین کی جعل سازی سے بنائی گئی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے رقم کا مطالبہ کرتا تھا اور رقم نہ دینے پر تصاویر اور ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ ملزم خواتین کو ان کی تصاویر اور ذاتی معلومات اہل خانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ این سی سی آئی اے لاہور نے ملزم سے برآمد شدہ موبائل فون سے نجی و قابل اعتراض مواد تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے ڈیجیٹل آلات کا فرانزک جائزہ جاری ہے تاکہ دیگر متاثرہ خواتین سے متعلق مزید شواہد سامنے لائے جاسکیں۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے خواتین کو سائبر بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کراچی پولیس میں افسران کی ذاتی تشہیر پر پابندی، تصویری مواد ہٹانے کا حکم

2026-08-24

کراچی: کراچی پولیس نے افسران کی ذاتی تشہیر اور شخصی تشخص نمایاں کرنے والے تشہیری مواد کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی جانب سے 24 اگست 2026 کو جاری سرکلر میں تمام پولیس یونٹس اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سرکلر کے مطابق سرکاری تشہیر میں کسی فرد کے بجائے کراچی پولیس کے ادارہ جاتی تشخص، عوامی خدمت اور کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔ کسی بھی پولیس افسر کی تصویر یا پورٹریٹ بینرز، بل بورڈز، ہورڈنگز، پوسٹرز، اسٹینڈیز، بیک ڈراپس اور دیگر تشہیری مواد پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔ یہ پابندی پولیس گاڑیوں، پولیس عمارتوں کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر موجود تشہیری مواد کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لاگو ہوگی۔ سرکاری تشہیر کا مقصد کسی افسر کی ذاتی تشہیر نہیں ہوگا۔ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری تشہیر میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، عوامی خدمات، اہم اقدامات، کامیابیوں اور عوامی آگاہی کے پیغامات کو نمایاں کیا جائے، تاہم پولیس شہدا کی تصاویر سرکاری یادگاری تقریبات، خراجِ عقیدت، میموریلز اور دیگر مجاز مواقع پر احترام اور وقار کے ساتھ استعمال کی جاسکیں گی۔ تمام متعلقہ افسران کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق بنیادی مقصد کسی فرد کو نمایاں کرنا نہیں بلکہ ادارے کی خدمت، کارکردگی اور عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔