میر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آگئیں    space    ایرانی دھمکیاں: ٹرمپ ترکیہ سے خفیہ طور پر کیسے نکلے؟ امریکی اخبار نے پردہ اٹھادیا    space    ویسٹ انڈیز ٹیم براہ راست ورلڈکپ 2027 میں نہ پہنچ سکی، کوالیفائر کھیلنا لازم    space    مذاکرات جاری ہیں، ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ    space    میرے بچے تصویروں پر فلٹر لگانے پر مجھ سے لڑتے ہیں: جویریہ سعود    space    ساتھی اداکارہ نے دیپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی    space    ملک میں سونا مزید مہنگا    space   

کیا کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 دن کی پیش گوئی کردی


2026-08-08

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون کی تازہ صورتحال سے متعلق پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق کمزور مون سون ہواؤں کا سلسلہ صوبے کے شمال مشرقی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہورہا ہے۔ مون سون صورتحال کے باعث صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی سمیت سندھ کے ساحلی مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب آج گھوٹکی، سکھر، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، دادو اور جامشورو میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صدر مملکت کی توثیق؛ ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مدت میں توسیع کے نوٹسز جاری

2026-08-11

صدر مملکت کی جانب سے توثیق کے بعد ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مدت میں توسیع کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ کی مستقل جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور ہائی کورٹ کے لیے عامر اجمل ملک، اسد علی باجوہ، بیرسٹر محمد عثمان غنی اور راشد چیمہ کی ایڈیشنل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ کے لیے غلام سرور نہیج، خالد ابن عزیز اور محمد اجمل خان کی ایڈیشنل جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ محمد امجد پرویز، منور اقبال دگل، شیریں عمران اور سید فرہاد علی کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ داد روشن کی ایڈیشنل جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محمد رؤف عطا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم لہری کی ایڈیشنل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت قانون نے صدر کی منظوری کے بعد مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ جس میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خالد حسین شاہانی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے لیے محمد ہمایوں خان، سریش کمار اور ڈاکٹر شاہ نواز میمن کی بطور جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے ایاز شوکت، شاہ رخ ارجمند اور عمر مجید ملک کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس فرخ جمشید اور جسٹس انعام اللہ خان کی مستقل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صبعت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب کی بطور مستقل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوئے۔

بحرین کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کو مبارکباد

2026-08-11

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔ بحرینی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کا ارادہ بھی ظاہر کیا، جس کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے عزم پر قائم ہے۔

پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کی کال ناکام، اراکین اسمبلی کے نہ آنے پر سلمان راجہ پھٹ پڑے

2026-08-10

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اراکین اسمبلی کے احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔ گزشتہ رات اجلاس میں تمام پارلیمنٹیرنز کو آج دس بجے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم صرف چھ پارلیمنٹیرینز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جن میں علی محمد خان، سینیٹر مشعال خان یوسفزائی، سینیٹر فلک ناز چترالی، شفقت اعوان اور جنید اکبر شامل تھے۔ سلمان اکرم راجہ بھی کچھ دیر کے لئے ہائیکورٹ کے باہر پہنچے اس کے بعد وہ بھی روانہ ہوگئے، ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی نفریاور قیدی وینز بھی موجود تھیں۔ احتجاج کی کال کے باوجود ہائیکورٹ نہ پہنچنے پر سلمان اکرم راجہ اپنے ہی اراکین اسمبلی پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گڑگڑا کر ان سے التجاء کی تھی کہ ہائیکورٹ کے باہر پہنچیں، کہاں ہیں یہ سارے لوگ؟ کیوں نہیں آئے؟، میں سب کے نام سامنے لائوں گا۔

وچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

2026-08-10

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی میں اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنۃ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس میں اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت5 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کےعلاقے سرکینی ،چھیدگی میں دہشت گردوں کی موجود گی کی خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث تھے ۔ علاقےمیں فتنۃ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے .. سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی: علی پرویز

2026-08-09

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، سعودیہ کی معاشی قوت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت اہم کردار ادا کرے گی۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتیوں کی پوری دنیا گواہ ہے، ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں ہیں۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی، پیٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پیٹرول کی قلت کہیں آنے نہیں دی، ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لیٹر پیٹرول دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک

2026-08-09

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 خوارج کو ہلاک کر کے سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ میں شہریوں کیلئے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

2026-08-08

مظفرآباد: پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں 15 چوک پرموبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے، مجموعی طور پر5 ہزار300 سے زائد مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں۔ پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپس میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اوربزرگوں سمیت141سے زائد افراد کا معائنہ کیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔ راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔ انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

آپریشن رَدُّ الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

2026-08-08

آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کیا اور مجموعی طور پر 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کرالیا۔ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 2 دہشت گردوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد زخمی ہوئے، جن میں دہشت گرد سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔ اسی اثنا میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی گئیں اور فتنۃ الہندوستان کے جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا کہ آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

کیا کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 دن کی پیش گوئی کردی

2026-08-08

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون کی تازہ صورتحال سے متعلق پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق کمزور مون سون ہواؤں کا سلسلہ صوبے کے شمال مشرقی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہورہا ہے۔ مون سون صورتحال کے باعث صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی سمیت سندھ کے ساحلی مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب آج گھوٹکی، سکھر، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، دادو اور جامشورو میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری، 78 نام فہرست میں شامل

2026-08-08

اسلام آباد: وطن کے شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 78 افراد اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 78 افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے۔ شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بھی بذریعہ زوم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔