محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نےکراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 3 روزکے دوران کراچی کا مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
پشاور میں شدید گرمی اور حبس برقرار ہے: محمکہ موسمیات
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پشاور کے موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں شدید گرمی اور حبس برقرار ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے صوبے کے اکثر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 3روز تک جاری رہ سکتا ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




