وفاقی دارالحکومت میں زمینوں

اسلام آباد ہائیکورٹ نےشاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اور سنگجانی زمین کی خرید و فروخت اور انتقال پر عائد انتظامی پابندی غیر قانونی قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےشاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اور سنگجانی زمین کی خرید و فروخت اور انتقال پر عائد انتظامی پابندی غیر قانونی قرار دے دی، جسٹس محمد آصف نے فضل عباس نامی شہری کی درخواست میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
درخواست گزار شہری کی جانب سے کیس کی پیروی کاشف علی ملک نے کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جائیدادوں کی رجسٹریشن اور انتقال کے معاملات قانون اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق چلائیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو روکنے کی آڑ میں عام شہریوں کے بنیادی ملکیتی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




