صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھیج دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط کے بعد فنانس بل 27-2026 گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوایا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مالی سال 27-2026 کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔