لبنان میں اسرائیلی حملوں

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں نے مسلم اور مسیحی آبادی کو متحد کردیا۔
جنوبی لبنان میں جنگ زدہ علاقوں کے سفر کے دوران جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر ایک ایسے چرچ پہنچے جہاں انتظامیہ نے جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے مسلمان خاندانوں کو پناہ دی ہوئی ہے اور مسلمان خاندان سکون سے وہاں رہ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ لبنان میں موجود پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا میں جو صلح کروائی، اس سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، اس ثالثی کے بعد پاکستانیوں کو لبنان میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنےکےلیےکارروائیاں جاری رکھےگی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




